Posts

Showing posts from November, 2023

میاں بیوی کا دلچسپ واقعہ

میرے پڑوسی دکاندار جلیل صاحب کی بیگم بڑی شکی ہیں، ہر آدھے گھنٹے بعد انہیں ویڈیو کال پر چیک کرتی رہتی ہیں وہ بیچارے بیوی کے شک سے عاجز آچکے ہیں - دراصل جلیل صاحب پچاس سال کے ہونے کے باوجود سلمان خان کی طرح پچیس سال کے نوجوان لگتے ہیں، اور ان کی بیگم روزانہ مرغ مسلم کھا کھاکر اداکارہ سنگیتا کی مانند ان کی بیوی کے بجائے ان کی ماں جیسی لگنے لگی ہیں، لیکن آفرین ہے جلیل صاحب پر وہ اپنی بیوی کے ابھی تک پکے وفادار ہیں - دو ہفتے قبل وہ دو خوبصورت خواتین کو ڈیل کررہے تھے کہ ان کی بیگم کی ویڈیو کال آگئی، حسب معمول انہوں نے اپنا معمول اپنی بیگم کو دکھادیا، اتفاق سے اس وقت ایک خاتون انہیں مسکراکر دیکھنے لگی، اور مزید اتفاق یہ ہوا کہ اس نے یہ بھی کہہ دیا. کیا یہ آپ کی والدہ ہیں؟،، بس پھر کیا تھا ان کی بیگم پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں، مجھے معلوم ہے کہ آپ مجھ سے تنگ آچکے ہیں، میں ذرا سی موٹی کیا ہوگئی،آپ نے وہاں گل چھڑے اڑانے شروع کردیے، ہائے میری بری قسمت میں آج ہی اپنے بچوں کو لیکر اپنے گھر جارہی ہوں؛.. جلیل صاحب لاکھوں کا نقصان تو برداشت کرسکتے ہیں لیکن بیگم کی آنکھ سے ٹپکا آنسو ہرگز نہیں، اور یہاں تو